یوگی کا شدید حملہ! ابو عاصم اعظمی کو یوپی بھیجنے کا مطالبہ
یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی کے بجٹ اجلاس میں قانون ساز کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی پر شدید حملہ کیا ۔ یوگی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی اسلامائزیشن کرنے والے کو آئیڈیل مانتی ہے ۔ اورنگ زیب کو سوشلسٹ ہیرو سمجھا جاتا ہے ۔
سی ایم یوگی نے الزام عائد کیا کہ کہ وہ لوہیا کے خیالات سے بہت دور ہیں ۔ اور نگ زیب ایک ظالم حکمران تھا۔ اور نگ زیب نے اپنے ہی باپ کو جیل بھیج دیا تھا ۔
انہوں نے ابو عاصم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک بار یوپی بھیج دو، ہم علاج کر دیں گے ۔ کیا انہیں ہندوستان کے اندر رہنے کا حق ملنا چاہیے ؟ اس پر سماج وادی پارٹی کو جواب دینا چاہئے کہ ابوا عظمی کو پارٹی سے نکال کیوں نہیں دیتے ؟
ابو عاصم کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے حضرت اورنگزیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ کےخلاف جاری نفرت انگیز ہندوتوا سیاست پر آواز اٹھائی اور بالی ووڈ فلم چھاوا کے ذریعے اورنگ زیب عالمگیر کے خلاف پھیلائی جارہی نفرت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ: اس فلم میں غلط تاریخ دکھائی جارہی ہے میں نہیں مانتا کہ اورنگ زیب عالمگیر ایک ظالم حکمران تھے
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو اپوزیشن پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ جس کے پاس ویژن تھا ، وہی اظہار پریاگ راج مہا کمبھ میں نظر آیا