وقف ترمیمی بل: 13 مارچ کو دھرنا، مسلم پرسنل لا بورڈ کی مسلمانوں سے اہم اپیل
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے تمام ملت اسلامیہ ہند کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس مہینے میں ہم سب کو اللہ تعالیٰ کی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کی امید ہے۔
تاہم اس وقت ہمارے وطن عزیز ہندوستان کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ اقلیتوں پر ظلم و ستم اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ ہماری مسجدیں نشانہ بن رہی ہیں، ہمارے مکانات بلڈوزر کے ذریعے منہدم کیے جا رہے ہیں، اور مسجدوں سے اذانوں کے مائیک بند کر دیے گئے ہیں۔ ظلم کے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، اور سب سے بڑا مسئلہ مسلمانوں کے لیے وقت ترمیمی بل ہے۔ اگر یہ بل موجودہ حالت میں پاس ہو گیا، تو ہماری مسجدیں، مدرسے، دینی ادارے، اور تنظیموں کا تحفظ مشکل ہو جائے گا۔
دھرنا کی تفصیلات
، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ 13 مارچ کو دلی کے جنتر منتر پر ایک دھرنا منعقد کر رہا ہے۔ اس دھرنے کا مقصد جمہوری طریقے سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرنا اور حکومت کو ہماری آواز سنانا ہے۔ انشاءاللہ، اس میں تمام ملی تنظیموں کے رہنما اور ذمہ داران شرکت کریں گے۔
شرکت کی اپیل
تمام مسلمانوں سے اپیل ہےکہ وہ اس دھرنے میں ضرور شریک ہوں۔ یہ ملی غیرت اور دینی اہمیت کا تقاضا ہے۔ اگر ہم ایسے موقع پر غفلت اور سستی کا شکار ہو گئے، تو خدانخواستہ ہماری آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔
ہماری آواز بلند کریں!
13 مارچ کو دلی کے جنتر منتر پر ضرور شریک ہوں اور اپنی آواز کو حکومت تک پہنچائیں۔ ہمارا اتحاد ہی ہماری طاقت ہے۔