سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص قتل

اسٹاک ہوم: سویڈن میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کرنے والے 38 سالہ عراقی باشندے، سلوان مومیکا قرآن کی بے حرمتی کرنے والا گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ دارالحکومت اسٹاک ہوم کے قریب پیش آیا، جہاں مومیکا کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب مومیکا کو آج عدالت میں پیش ہونا تھا، جہاں اسے سزا سنائی جانی تھی۔ سویڈن میں مسلم ممالک کے شدید سفارتی دباؤ کے بعد توہین مذہب کو نفرت انگیزی کے زمرے میں شامل کیا گیا تھا، اور اسی بنیاد پر سلوان مومیکا کے خلاف قانونی کارروائی جاری تھی۔
مومیکا نے 2023 میں سویڈن میں کئی بار قرآن پاک کی بے حرمتی کی، جس پر پوری مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا، مگر عدالت کے فیصلے سے پہلے ہی اسے قتل کر دیا گیا۔