ورلڈکپ فائنل میں فلسطینی آزادی کی گونج

ورلڈکپ فائنل میں فلسطینی آزادی کی گونج

 

احمد آباد انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کا میچ تب مزید دلچسپ اور انقلابی طورپر یادگار ہوگیا جب ایک بہادر لڑکا فلسطینیوں کی حمایت کے طورپر جاری میچ کے دوران میدان میں دوڑ گیا، اس نے اپنی ٹی شرٹ پر فلسطین کی آزادی کا نعرہ فلسطینی پرچم کےساتھ لکھ رکھا تھا، وہ بہادر لڑکا دوڑ کر وراٹ کوہلی کےپاس پہنچ گیا.

 

 

بعدازاں اسے گجرات پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، بھاجپا اور آر ایس ایس والے اسے دہشتگرد قرار دے رہے ہیں

 

 

آپ سوچ سکتے ہوں گے کہ بھارت کی سرکار اور مودی کا رجحان دہشتگرد اسرائیلیوں کےحق میں کتنا زیادہ اندھادھند حمایت والا ہے۔ ایسے میں عالمی کپ کے فائنل میں جوکہ نریندر مودی نامی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے وہاں فلسطین کی حمایت کا ایسا جنونی بےباکانہ مظاہرہ بھارتی اسرائیل نوازوں کے لیے کتنا درد بھرا ہوگا اور اس لڑکے کےخلاف وہ کیسی انتقامی کارروائی کرسکتے ہیں-

 

 

اس لیے ضروری ہے کہ سبھی حضرات و خواتین اس بہادر نوجوان کی بہادری کی حمایت کریں-

✍: سمیع اللہ خان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top