پاکستان جمعیت کے مولانا فضل الرحمان کا فلسطینی مجاہدین کے متعلق بیان کیوں غلط ہے؟
..
..
پاکستانی جمعیت علما کے رہنما مولانا فضل الرحمان صاحب نے فلسطین۔اسرائیل کے تازہ معرکے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ، ” اپنے فلسطینی بھائیوں اور مجاہدین سے کہوں گا کہ وہ انسانی حقوق کا خیال رکھیں، انسانی حقوق کا احترام کریں، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو گزند نہ پہنچائیں، عام شہریوں کی زندگیاں تلف نہ کریں "
دراصل یہی پروپیگنڈہ مغربی میڈیا کا بھی ہے کہ فلسطینی مجاہدین انسانی حقوق کے خلاف ورزی کررہے ہیں، اور اسی طرح کا جھوٹا پروپیگنڈہ ساری باطل اور صہیونی دنیا نے پوری دنیا میں اس وقت فلسطینیوں کےخلاف مچا رکھا ہے،