مولانا کلیم صدیقی صاحب جیل سے باہر آگئے

مولانا کلیم صدیقی صاحب جیل سے باہر آگئے

.

 

 

 

 

.

مولانا محمد عارف قاسمی چئیرمین آل انڈیا امام فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں اطلاع دی ہے کہ 3 مئی بروز بدھ، داعئ اسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب دامت برکاتہم العالیہ جیل سے رہا ہوکر باہر آگئے ہیں

 

 

اس تعلق سے فیس بک ٹوئٹر وغیرہ پر دیگر لوگوں کی جانب سے بھی لکھا جارہا ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے

 

 

● جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ریاست کی قانون ساز اسمبلی میں نماز ادا کرنے کے لیے علیحدہ کمرہ مختص کرنے پر جواب طلب کیا ہے۔
عدالت نے قانون ساز اسمبلی سے زبانی طور پر یہ سوال کیا کہ یہ بندوبست کس بنیاد پر کیا گیا ہے؟
اس معاملہ پر دائر ایک عرضی پر چیف جسٹس سنجے کمار مشرا کی بنچ نے سماعت کی
اجے کمار کی جانب سے دائر کی گئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ یہ بندوبست آئین کے خلاف ہے

 

 

 

● کانپور کے علماء نے رمضان میں جمعۃ الوداع کی نماز سڑکوں پر مبینہ ادا کرنے پر سینکڑوں لوگوں کے خلاف درج ایف آئی آر کی سخت مخالفت کی ہے۔ پولیس کی کارروائی کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے علماء نے تمام مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور پوچھا کہ کیا حکومت یا ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی مذہبی تقریب عوامی مقامات پر منعقد نہیں کی جائے گی۔ علماء نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کانپور پولس کمشنر سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں کہا کہ ہم سب اس جرم کے مجرم ہیں۔

 

 

 

 

شہر قاضی مشتاق مشاہدی نے کہا کہ امن اور ہم آہنگی کے ساتھ منائے جانے والے تہواروں کے دوران ایسا واقعہ کبھی نہیں ہوا۔ ایف آئی آر کا مقصد سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچانا ہے۔ یا تو انہیں واپس لے لیا جائے یا ہم میں سے ہزاروں لوگ جنہوں نے اس دن نماز ادا کی تھی اپنی گرفتاری پیش کریں گے
کانپور پولیس نے پولیس کمشنر کے سامنے علماء کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پر کوئی جواب نہیں دیا
● رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی جانب سے شائع کردہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کے مطابق آزادی صحافت کے معاملے میں انڈیا پھسل کر 180 ممالک میں 161 ویں نمبر پر ہے۔ 2022 میں انڈیا کی 150 ویں پوزیشن تھی، آزادی صحافت کی درجہ بندی میں بھارت اب پاکستان (150) اور افغانستان (152) سے بھی پیچھے ہے۔ انڈیا سے نیچے والے ممالک میں بنگلہ دیش (163)، ترکی (165)، سعودی عرب (170) اور ایران (177) شامل ہیں۔ چین اور شمالی کوریا بالترتیب 179 اور 180 پر آخری نمبر پر ہیں۔ یہ رپورٹ 3 مئی کو جاری کی گئی تھی، جو عالمی یوم صحافت کا دن ہوتا ہے

 

 

۔
۔
۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top