یوٹیوب فیس بک کی بیہودہ شارٹ ویڈیوز اور نیکیاں

یوٹیوب فیس بک کی بیہودہ شارٹ ویڈیوز اور نیکیاں

.

 

 

 

.

یوٹیوب فیس بک رِیلز اور شارٹ ویڈیوز میں جو ویڈیوز کچھ دیر دیکھی جائیں، ویسی ویڈیوز آنا شروع ہوجایا کرتی ہیں۔
کھیلوں کی ویڈیو دیکھی تو ایسی ویڈیوز شروع۔
جانوروں کی دیکھیں تو وہ شروع۔
کُوکنگ پر ذرا زیادہ نگاہ ڈالی تو ریسیپیز کی بھرمار۔
اگر فضول ویڈیوز دیکھیں تو لائن لگ گئی۔
۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔

 

 

 

 

 

دو تین ایک طرز کی ویڈیوز دیکھنے پر ٹرینڈ بدل جاتا ہے۔
یہ فیس بک یوٹیوب وغیرہ کا الگورتھم ہے جو ہمارے واچ ٹائم، ہمارے رجحان پر فیصلے کرتا ہے، انتخاب کرتا ہے اور پھر وہ سلسلہ خودکار طریقے سے شروع۔
۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔

 

 

 

یہی طرز ہماری زندگی میں لاگو ہے۔
اگر خیر کے کام شروع کریں گے تو نیکیاں، بھلائیاں کھینچی چلی آئیں گی۔
اگر شر کے کام شروع کریں گے تو برائیاں، خرابیاں کھینچی چلی آئیں گی۔
جیسے خیر و شر کی لمبی لمبی زنجیریں ہوں جن کی کڑیاں ہم پکڑ رہے ہوں
یا
خیر اور شر کے مقناطیس ہوں جو خیر اور شر کے چھوٹے چھوٹے مقناطیسوں کو کھینچے چلے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

اگر خیر کے درمیان کبھی کبھی شر کی آمد ہوئے جارہی ہے تو خیر کا وقت بڑھانے کی ضرورت ہے
جیسا کہ
اگر فضول ویڈیوز زیادہ آرہی ہوں تو اچھی ویڈیوز کا واچ ٹائم بڑھانے سے وہ غائب ہونا شروع ہوجایا کرتی ہیں۔
خیر کی زنجیر تھامے رہنے کا طریقہ کچھ ایسا ہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

🖊️آفاق احمد

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top