اعظم خان کیخلاف اب خواتین پر نازیبا تبصرہ کا کیس درج رامپور
.
.
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر محمد اعظم خان کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایس پی لیڈر کے خلاف جمعرات کی رات رامپور کی ہی رہائشی شہناز بیگم نے معاملہ درج کرایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ رام پور صدر اسمبلی ضمنی انتخاب میں ایس پی امیدوار عاصم راجہ کے حق میں مہم چلاتے ہوئے اعظم خان نے خواتین کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کرتے ہوئے اشتعال انگیز تقریر کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے یہ نبھی الزام لگایا ہے کہ اعظم خان نے نہ صرف ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا بلکہ محش تبصرے کر کے خواتین کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس شکایت پر اعظم خان کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔