رات کے اندھیرے میں شاہی عید گاہ کے قریب رانی لکشمی بائی کا مجسمہ کیا گیا نصب . 

رات کے اندھیرے میں شاہی عید گاہ کے قریب رانی لکشمی بائی کا مجسمہ کیا گیا نصب

.

.

.

.

دہلی کی شاہی عید گاہ سے متصل ڈی ڈی اے پارک میں جمعرات کی رات دیر گئے رانی لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے ۔ یہاں گزشتہ کئی دنوں سے تنازع چل رہا تھا ۔ وقف بورڈ نے اس اراضی پر اپنے حق لا دعوی کیا تھا۔ بورڈ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے اس پر 19 ستمبر تک روک لگا دی تھی ۔ ہائی کورٹ نے ڈی ڈی اے کے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔

 

 

 

سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے تبصرہ کیا تھا کہ ہم خواتین کو با اختیار بنانے کی بات کرتے ہیں۔ آپ ایک خاتون فائٹر کے مجسمے کی تنصیب پر اعتراض کر رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ مجسمہ لکشمی بائی چوک پر نصب کیا گیا تھا لیکن ٹریفک کے مسئلہ کو دیکھتے ہوئے عید گاہ کے نصب کرنے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی اس سب کے درمیان سیکورٹی کے انتظامات کو بھی سخت کر دیا گیا ہے ۔ مجسمے کے قریب رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس اور نیم فوجی دستے بھی تعینات ہیں ۔ ساتھ ہی ، آج اس معاملے کی ہائی کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے ۔

 

 

 

آپ کو بتا دیں کہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے جھنڈے والان مندر کے قریب چورا ہے پر نصب رانی لکشمی بائی کی مورتی کو شاہی عید گاہ پارک میں منتقل کرنے کے فیصلے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ عید گاہ کمیٹی نے لکشمی بائی کی مورتی کی تنصیب پر اعتراض اٹھایا تھا۔ پھر اس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا اور کچھ دنوں کیلئے تنصیب کا فیصلہ ملتوی کرنا پڑا۔ لیکن بعد میں عید گاہ کمیٹی نے رضامندی ظاہر کردی ۔ مجسمہ کی تنصیب کا یہ فیصلہ ڈی ڈی اے نے لیا ہے کیونکہ چورا ہے کو ہٹانا پڑا ہے جس کی وجہ سے حکام کو لکشمی بائی کی مورتی کو دوسری جگہ منتقل کرنا پڑا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top