"نرسمہانند کے توہین آمیز بیانات پر شدید ردعمل: جمعیۃ علماء ہند کا فوری گرفتاری کا مطالبہ”
.
.
.
.
.
جمعیة علماء ہند کے ایک وفد نے آج جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں غازی آباد کے پولیس کمشنر شری اجے کمار مشرا سے ملاقات کی اور انہیں ایک یادداشت پیش کی، جس میں مہنت یتی نرسمہا نند کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا لیا۔ نرسمہانند پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات دینے کا الزام ہے، جس کی وجہ سے مسلم کمیونٹی میں شدید غم و غصہ ہے ۔ وفد میں جمعیہ کے مقامی اور مرکزی رہنما شامل تھے، جن میں مفتی اسجد قاسمی ، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء غازی آباد، مولانا غیور قاسمی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی ، مولانا ذاکر قاسمی ، عظیم اللہ صدیقی اور دیگر تھے ۔ وفد نے پولیس کمشنر سے نرسمہانند کی فوری گرفتاری کا پر زور مطالبہ کیا۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے کمیونٹی کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ نرسمہانند کے توہین آمیز کلمات نے مسلمانوں کے دلوں کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا که نرسمها نند کو دو سال قبل بھی نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ برداشت ہے ، لہذا اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جانی چاہیے ۔