الہٰ آباد: تبدیلیٔ مذہب کے تنازع پر ہنومان گنج میں ہنگامہ آرائی کے بعد گرفتار چرچ کے پادری اشوک کمار سمیت چار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا۔ DCP گنگانگر کلدیپ سنگھ کے مطابق، اتوار کی دوپہر سرپتی پور گاؤں کے چرچ کے باہر بڑی تعداد میں گاؤں والے جمع ہوئے۔ اور مذہب تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ اس میں VHP اور RSS سے وابستہ کئی لوگوں بھی شامل تھے ۔ کسی طرح معاملہ کو ٹھنڈا کیا گیا ۔ چنتامنی بند کی شکایت پر پادری اشوک کمار، مدن بند، منا لال نگم، سورج کمار ورما کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔