واشنگٹن (یو این آئی) دنیا کے مشہور تاجر ایلون مسک نے بدھ کو کہا کہ جیسے ہی انہیں ان کی جگہ لینے کے لئے کوئی احمق شخص مل جائے گا، وہ ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ مسک نے اتوار کو ایک پول پوسٹ کیا
جس میں ٹویٹر صارفین سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے سبکدوش ہونا چاہئے۔ ووٹنگ بارہ گھنٹے کی ووٹنگ کے بعد پیر کی صبح بند ہوئی ، جس میں ۷۵۶۱ کروڑ سے زیادہ صارفین نے حصہ لیا۔ تقریباً ۵٫۵۷ فیصد صارفین نے مسٹر مسک کے استعفے کے حق میں ووٹ دیا۔