"ایران-اسرائیل ٹکراؤ: مشرق وسطیٰ جنگ کی دہلیز پر”

"ایران-اسرائیل ٹکراؤ: مشرق وسطیٰ جنگ کی دہلیز پر” 

 

.

.

.

.

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کردیے جس کے نتیجے میں ایک عمارت حملے کی زد میں آئی اور 8 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد تل ابیب سمیت دیگر علاقوں میں جنگی سائرن بجائے جارہے ہیں

.

تازہ صورت حال

 

 

 

 

بالآخر ایران نے جنگ کا آپشن چن لیا؛ یہ ممکن نہیں کہ اسرائیل اس غیر معمولی حملے کا جواب نہ دے اور یہ بھی اسی درجے کا ناممکن ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب جواب الجواب سے گریز کریں؛ اس طرح علاقائی جنگ تو آج شروع ہو گئی، یہ دیکھنا دل چسپ ہے کہ جاری معرکہ ملحمۂ کبری کیسے بنتا ہے، میرے ایک نہایت بالغ نظر دوست آج مغرب بعد فرما رہے تھے کہ نیتن یاہو وہ حکمران ہے جو دجال کا استقبال کرے گا، یعنی معاملات بہت آگے بڑھ گئے ہیں۔

 

 

رواں حملے نے ثابت کر دیا کہایران میں فیصلہ کن قوت پاسداران انقلاب دستہ ہے نہ کہ صدر؛ کیوں کہ پیزشکیان نے آبرو باختگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، مذہبی قیادت نے خصوصی اختیارات استعمال کیے ہیں۔

 

 

 

لبنان کامیابیوں نے اسرائیلی قیادت کو پاگل کر دیا تھا، گریٹر اسرائیل نا ممکن الحصول سے ممکن الحصول کے طور پر زیر بحث آگیا تھا، نیتن یاہو تاریخی کردار کی حیثیت اختیار کر رہا تھا، مزاحمت سکتے کے عالم میں تھی، خیبر تک کی باتیں ہو رہی تھیں، پوری دنیا بے بس تھی، امن معاہدوں کے مسودوں پر تھوکا جا رہا تھا، ظلم بے قابو اور بے مہار تھا، ساری دنیا اس کے پنجوں کی رسائی میں بتائی جارہی تھی، اس پس منظر میں ایران کا حملہ ایک زبردست، سبق آموز، عبرتناک، چشم کشا اور توازن ساز طمانچہ ہے۔

 

 

 

اسرائیل کی موجودہ فرعونیت سے ننانوے فی صد توقع رد عمل ہی کی ہے؛ مگر ایک فی صد قیاس پسپائی کا بھی ہے، بالخصوص اگر تھپڑ کرارا واقع ہوا؛ کیوں کہ زوردار تھپڑ کھا کر چودہ طبق روشن ہو جاتے ہیں؛ تاہم اگر یہ جواب کی طرف جاتے ہیں – اور یہی راجح ہے؛ کیوں کہ وہاں کی کابینہ میں پاگل ہی پاگل جمع ہیں- تو یقینا جواب علامتی نہیں ہوگا، یوں بات کا بڑھنا نوشتۂ دیوار ہے۔
.

.

.

 

محمد فہیم الدین بجنوری
2 اکتوبر 2024ء

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top