نماز کی اجازت نہ دیئے جانے پر کالج کے طلبہ کا احتجاج

نماز کی اجازت نہ دیئے جانے پر کالج کے طلبہ کا احتجاج

.
.
.
کوچی : کیرالا میں طلبہ کے ایک گروپ کے احتجاج پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے جو یہاں موا تو پر ہا میں ایک چرچ کے زیر انتظام کالج کے احاطہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت نے دینے پر ناراض ہیں۔
بی جے پی اور کھیتولک چرچ کی تنظیم کے ارکان نے چرچ کے زیر انتظام کالج کے احاطہ میں نماز کی اجازت نہ دینے پر طلبہ کے احتجاج کی مخالفت کی ہے ۔ تفصیلات کے.مطابق جمعہ کے روز بعض طلبہ نے نرملا کالج کے احاطہ میں احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ غیر تدریسی عملہ نے بعض طالبات کو ادارہ کے ایک کمرہ میں نماز ادا کرنے سے روک دیا۔ بعض مقامی چینلوں پر پیش کئے گئے احتجاج کے ویڈیو میں طلبہ نے دعویٰ کیا کہ کئی دن سے آفس اسٹاف انہیں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
انہوں نے پرنسپل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی نے اس واقعہ پر تنقید کی اور دعوی کیا کہ بعض افراد ہندوؤں اور عیسائیوں کی جانب سے چلائے جانے والے تعلیمی. اداروں میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کے سریندرن نے الزام لگایا کہ بعض افراد نماز پڑھنے کی اجازت نہ دینے پر کالج کے پرنسپل کو دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے اقدامات کے پس پردہ انتہا پسند ہیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top