وہ آرہا ہے؟ وہ پھر سے آرہا ہے

وہ آرہا ہے؟ وہ پھر سے آرہا ہے

.

 

 

 

 

.

وہی آرہا ہے جو پہلے شاہین باغ آندولن کے وقت آیا تھا لیکن الیکشن کے وقت چھٹی پر چلا گیا تھا، وہ ابھی ہماچل اور گجرات الیکشن کے دوران بھی نہیں آسکا تھا لیکن بھارت جوڑو یاترا کے بالکل عروج کے وقت وہ جاگ گیا ہے، اُس کا خطرہ بھارت جوڑو یاترا میں زیادہ ہے کیونکہ بھارت جوڑو یاترا سے مودی، آر ایس ایس اور ہندوتوا کو ڈر لگنے لگا ہے یہ بات بالکل سچ ہے، اس یاترا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے وہ جاگ گیا ہے،
وہ اپنے سیاسی مالکوں کو خطرے میں دیکھ کر جاگنے لگا ہے، ملک کے وزیرِ صحت نے بھارت جوڑو یاترا کو اس کے آنے کی وارننگ دےدی ہے، سمجھ رہے ہو نا وہ کیوں آرہاہے؟ آج وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں اس کا علامتی ماسک پہن لیا ہے، کیونکہ وہ انگڑائی لے رہا ہے ! اس نے ٹکٹ لے لیا ہے، پوری دنیا میں وہ گرچہ کچھ بھی رہا ہو لیکن بھارت میں اس کی آمدورفت ایک معمہ ہے ایسا معمہ جس پر آنے والی صدی میں سب سے زیادہ تھرلر ویب سیریز بنائی جائیں گی، رہتی دنیا تک اس راز کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی رہےگی، کہ آخر وہ کون تھا جو ” عباس ” کے دوست کو ہر مشکل وقت میں بچانے کے لیے زمین کی تہوں سے باہر آتا اور فضاؤں میں خوف و ہراس پھیلا دیتا تھا؟
کئی سارے لاکڈاؤن کی زنجیریں بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں احتیاطی اضافی انجکشن بھی اسے روک نہیں پائے وہ دندناتا آجاتا تھا، خوبصورت شکلوں کو ڈھانپ لیتا تھا بازارِ حسن میں قحط ڈالتا تھا اور دل کے مریضوں کو ساتھ لے جاتا تھا کوئی نہیں جان سکا کہ کہاں سے آیا تھا وہ؟ کس کا شراپ تھا؟ کس کی بددعا تھی؟ کہاں سے آیا تھا وہ؟ عباس کے دشمنوں کو کہاں لے جاتا تھا وہ؟ وہ عباس کے دوست کو غصے میں یا ٹینشن میں دیکھتے ہی انگڑائی لینے لگتا تھا… وہ کس تکون سے انگڑائی لیتا تھا؟ کہاں سے آتا تھا وہ؟

 

 

 

 

 

✍: سمیع اللہ خان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top