سعودیہ: حصول علم کی کوئی عمر نہیں، بزرگ سعودی شہریوں کےلیے تعلیم بالغاں مہم مقبول

سعودیہ: حصول علم کی کوئی عمر نہیں، بزرگ سعودی شہریوں کےلیے تعلیم بالغاں مہم مقبول

.

.

.

 

 

علم کےحصول اور سیکھنے کی کوئی عمرنہیں ہوتی۔ سعودی عرب میں الباحہ میں علم کے حصول کی لگن لیے بزرگوں کو ایک کمرہ جماعت میں بیٹھے بزرگ متعلمین کو دیکھ کر حیران رہیں گے مگراس میں حیرت والی کوئی بات نہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر الباحہ کے علاقے میں بزرگ مردوں اور عورتوں کے اسکول کی میزوں پر حروف تہجی کو سیکھنے اور ان کی شکلوں کے بارے میں معلومات کے تبادلے کے مناظر وائرل ہوئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو پر ایک بزرگ متعلمہ رفعت حسنی الاکلبی نے کہا کہ وزارت تعلیم کی طرف سے چلائی گئی آگاہی اور خواندگی کی مہم شہریوں خصوصا بڑی عمر کے افراد میں کافی مقبول ہوئی ہے۔
یہ منصوبہ جنرل ایڈمنسٹریشن برائے تعلیم کی الباحہ گورنری میں العقیق سیکٹر کے ناوان مرکزمیں شروع کیا گیا ہے۔
اس کا ہدف دانشمند 1 قیادت کی طرف سے شہریوں میں علم کے پھیلاؤ اور ان کی بھلائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر عملی جامہ پہنانا ہے۔
اس پروگرام کے ذریعےمملکت کے مختلف علاقوں میں علم کے فروغ اور ناخواندگی کو ختم کرنے کے لیے موسم گرما کے پروگرامات کا حصہ ہے۔
سمر لٹریسی سینٹر نے اس شعبے کے لوگوں کی روحوں پر گہرا اثر ڈالا اور ہر ایک نے اس شاندار قدم پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔اس نے ناخواندگی کے خاتمے کے لیے اس آگاہی مہم میں شامل ہونے کی خاطر مقابلے کا جذبہ پیدا کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنے اردگرد کے علاقے میں کیمپین سینٹر گئے اور رجسٹریشن کرائی۔ مہم میں شامل بھائیوں نے ان طلباء کی خدمت کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ان طلباء کی مہم میں اساتذہ کی مسلسل حوصلہ افزائی کا ان پر بہت اثر ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top