الیکٹورل بانڈس اسکیم، سپریم کورٹ میں 22جولائی کو سماعت
.
.
Contents
الیکٹورل بانڈس اسکیم، سپریم کورٹ میں 22جولائی کو سماعت.نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ الیکٹورل بانڈس اسکیم کی عدالت کے زیر نگرانی تحقیقات کرانے کے لئے داخل درخواست ِ مفاد عامہ (پی آئی ایل) کی سماعت 22جولائی کو ہوگیچیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاڑدی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے وکیل پرشانت بھوشن کی بات کا نوٹ لیا اور کہا کہ دو غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) کامن کاز اور سنٹر فار پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (سی پی آئی ایل) کی داخل کردہ پی آئی ایل کی سماعت پیر کو ہوگی۔پنج نے کہا کہ ایسی ہی ایک اور درخواست کی لسٹنگ جمعہ کے لئے ہوئی تھی، لیکن اُس کی بھی سماعت 22جولائی کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی دستوری بنچ نے 15فروری کو الیکٹورل بانڈس اسکیم ردکردی تھی۔ بی جے پی حکومت نے گمنام سیاسی فنڈنگ کے لئے یہ اسکیم شروع کی تھی۔بشکریہ :- روزنامہ منصف
.
.
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ الیکٹورل بانڈس اسکیم کی عدالت کے زیر نگرانی تحقیقات کرانے کے لئے داخل درخواست ِ مفاد عامہ (پی آئی ایل) کی سماعت 22جولائی کو ہوگی
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاڑدی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے وکیل پرشانت بھوشن کی بات کا نوٹ لیا اور کہا کہ دو غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) کامن کاز اور سنٹر فار پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (سی پی آئی ایل) کی داخل کردہ پی آئی ایل کی سماعت پیر کو ہوگی۔
پنج نے کہا کہ ایسی ہی ایک اور درخواست کی لسٹنگ جمعہ کے لئے ہوئی تھی، لیکن اُس کی بھی سماعت 22جولائی کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی دستوری بنچ نے 15فروری کو الیکٹورل بانڈس اسکیم ردکردی تھی۔ بی جے پی حکومت نے گمنام سیاسی فنڈنگ کے لئے یہ اسکیم شروع کی تھی۔
.
.