اویسی نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے حملے پر وزیر اعظم پر سادھا نشانہ

اویسی نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے حملے پر وزیر اعظم پر سادھا نشانہ

.

.

..

حیدر آباد : جموں میں عسکریت پسندانہ حملوں میں حالیہ اضافہ پر مرکز پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سر براہ اسد الدین اویسی نے منگل کو کہا کہ اگر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت گھر میں گھس کر مریں گے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تو وہاں یہ سب کیوں اور کیا ہو رہا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ حملوں کا سلسلہ حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے ۔ اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کہتے تھے ، گھر میں گھس کر مریں گے ۔ پھر یہ کیا ہے ؟

 

 

 

 

یہ حکومت کی ناکامی ہے ۔ وہ عسکریت پسندی پر قابو پانے میں ناکام ہیں ۔ ڈوڈا میں جو کچھ ہوا ہے وہ بہت خطر ناک ہے

 

 

 

 

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی آر آرسوین کے تبصرے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ پاکستان نے وادی میں نام نہاد مرکزی دھارے یا علاقائی سیاست کی مدد سے سول سوسائٹی کے تمام اہم پہلوؤں میں کامیابی سے دراندازی کی، اویسی نے کہا کہ ڈی جی پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اویسی نے مزید کہا کہ "ڈی جی پی وہاں کیا کر رہے ہیں ؟ آپ نے کشمیر بار کونسل کے چیرمین پر یواے پی اسے لگایا ہے ۔ ڈوڈہ میں آج کے حملے میں جو کنٹرول لائن سے بہت دور ہے ، عسکریت پسند علاقے کے اتنے اندر کیسے داخل ہوئے ؟
اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ ڈی جی پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں "۔

 

 

 

 

 

اویسی نے کہا کہ "ہم نے حال ہی میں لوک سبھا کے انتخابات کا اختتام کیا ہے ، اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پولنگ کا فیصد بہت زیادہ تھا ۔ اب جبکہ ڈی جی پی کچھ ایسا کہ رہے ہیں تو کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ؟

 

 

 

اسد الدین اویسی نے حکومت سے سوال بھی کیا کہ آپ کا انفارمیشن نیٹ ورک کہاں ہے ؟ اویسی نے کہا کہ "مقامی لوگ آپ کی مدد کیوں نہیں کر رہے؟ نوجوانوں کو اعتماد میں کیوں نہیں لے رہے ؟ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا ہے، اور سب کچھ ختم ہو گیا ہے ۔ یہ نریندر مودی کی حکومت کی ناکامی ہے ۔ ڈی جی پی کو حکمراں جماعت کا ترجمان نہیں بننا چاہیے ۔ اگر وہ چاہتے ہیں تو انہیں بی جے پی میں شامل ہونا. چاہئے ۔

 

 

 

 

.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top