وہ تصویر جس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا
.
.
.
.
.
.
.
.
.
پہلی نظر میں اوپر لگی تصویر میں کچھ خاص نظر نہیں آتا۔
در حقیقت یہ کسی وجہ سے ویران نظر آنے والے شہر کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر ہے جو کافی پرانی نظر آتی ہے ۔
مگر انسانی تاریخ میں یہ تصویر بہت اہم ہے بلکہ اس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔ جی ہاں واقعی 1838 (یا 1837) میں فرانس کے شہر پیرس میں کھینچی گئی یہ تصویر. انسانی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتی ہے ۔
ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ دنیا کی تاریخ کی پہلی تصویر ہے جس میں کسی انسان کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا ۔
اگر آپ تصویر میں نیچے بائیں جانب دیکھیں تو ایک شخص کو جوتے پالش کراتے ہوئے. دیکھ سکتے ہیں۔
تصویر میں جوتے پالش کرنے والا بھی موجود ہے مگر اسے دیکھنا بہت مشکل ہے ۔اس تصویر کو فرانسیسی فوٹوگرافر Louis Daguerre نے کھینچا تھا۔
– Louis Daguerre کو فوٹوگرافی کے ابتدائی عہد میں کھینچی جانے والی تصاویر کے لیے جانا جاتا ہے ۔
اس تصویر کو daguerreotype طریقہ کار (اس طریقہ کار میں سلور پلیٹ کو استعمال کیا جاتا تھا) کے ذریعے کھینچا گیا تھا۔