ہزاروں اسرائیلیوں کا اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف احتجاج
.
.
…
.
.
.
ہفتے کے روز تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے حماس کے ساتھ جنگ سے نمٹنے کے طریقے کے خلاف احتجاج میں حصہ
لیا۔ مظاہرین شہر کے کپان جنکشن میں جمع ہوئے جن میں سے کچھ گا رہے تھے اور حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے ۔ بہت سے لوگوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فلسطین مزاحمت کاروں کے پاس موجود 134 مغویوں کی رہائی کے لیے مزید اقدامات کریں ۔
غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر جارحیت میں 30,000 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں جس سے جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے اور اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آبادی کا ایک چوتھائی حصہ قحط سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہے ۔ اسرائیل نے یہ حملہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے جواب میں کیا جس میں اسرائیل کی تعداد کے مطابق 1,200 افراد مارے گئے اور 253 کو اغوا کر لیا گیا۔