غزہ میں ہمیں سب کو قتل کر دینا چاہیے: امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کی ہرزہ سرائی

غزہ میں ہمیں سب کو قتل کر دینا چاہیے: امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کی ہرزہ سرائی

.

.

.

.

.

.

.

امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے فلسطینیوں سے متعلق ہرزہ سرائی کی ہے۔غزہ میں فلسطینی بچوں کی ہلاکت کے سوال پرامریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے انتہا پسندانہ جواب دیا ہے۔

 

 

 

 

اینڈی اوگلز نے جواب میں کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں سب کو ہلاک کر دینا چاہیے۔امریکی رکنِ کانگریس کے اس انتہا پسندانہ بیان پر مسلمانوں، ڈیموکریٹس اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

 

 

 

 

امریکن مسلم ایڈوائزری کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اینڈی اوگلز کا یہ بیان تمام فلسطینی عوام کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ امریکی صدر، کابینہ و کانگریس سب جنگی مجرم ہیں۔

 

 

 

امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کے ترجمان نے سخت ردِ عمل کے بعد صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اینڈی اوگلز فلسطینیوں کا نہیں حماس کا حوالہ دے رہے تھے۔

 

 

 

 

اسی دوران ملنے والی ایک خبر میں کہا گیا ہے امریکہ کی کوشش کے باوجوداسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کو مسترد کر دیا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کے 99 ارکان نےحمایت اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اتوار کو پارلیمنٹ میں دو ریاستی حل ماننے سے انکار کیا تھا۔

 

.

.

.

.

 

بشکریہ :-خبریں روزنامہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top