وقت آگیا اپنے اپنے شاہیــن باغ تیار کیجیے
.
.
.
.
.
.
بھارت سرکار کی وزارت داخلہ نے یہ واضح کردیا ہےکہ NRC کا پہلا قدم یعنی CAA ضرور نافذ ہوگا اور ممکنہ طورپر ایک ڈیڑھ مہینے میں بھی اس پر عملدرآمد ہوسکتا ہے
این آر سی اور سی اے اے براہ راست مسلمانوں کے خلاف سیاہ ترین قوانین ہیں جن پر عملدرآمد سے بھارت میں مسلمانوں کی حقوقِ شہریت کو خطرات لاحق ہوں گے،
اب ضروری ہےکہ مسلمان منظم ہوجائیں، سڑکوں سے ایوانوں تک ہر میدان میں اس قانون کی پرزور مخالفت کی تیاری کرییں، اس مرتبہ ہمیں آئینی طورپر راستہ روکو آندولن کی بھی تیاری کرنا چاہیے جیساکہ ہمارے کسان بھائیوں نے کیا تھا اگر آپ اب بھی بیدار نہ ہوئے تو موجودہ کچھ کچھ آزادیاں بھی سلب ہوجائیں گی اور پھر ایک بہت ہی طویل مرحلے سے گزرنے کے بعد ہی نویدِ سحر ہوگی_
جب یہ ظالمانہ اور سیاہ قانون پاس ہوکر آیا اس وقت پورے ملک میں شاہین باغ، ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور سوشل ایکٹوسٹ حضرات نے سڑکوں پر آندولن شروع کیا اور ہندو احیاء پرستی والی بھارتی حکومت کو سخت ٹکر دی تھی انہوں نے سب کی طرف سے حق ادا کردیا تھا اور اس قانون کو نافذ ہونے سے روکا تھا، اس تحریک کے کتنے ہی جانباز جیلوں میں بند ہیں سلاخوں کے پیچھے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں ان کی قربانیاں ضائع نہیں ہونی چاہیے،
اب یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہےکہ سڑکوں کو شاہین باغات سے آباد کریں، جب ایوانوں میں انسانی حقوقِ حرّیت اور شہریت پر ڈاکے ڈالے جاتے ہوں تب انہیں بچانے اور عزتوں کو محفوظ کرنے کے ليے سڑکیں ہی آباد کی جاتی ہیں، بےجا خوف اور غیرضروری مصلحتوں سے باہر نکل کر CAA اور NRC کے جِن کو بوتل سے باہر نکلنے سے پہلے ہی دفن کرنا لازمی ہے_
سب لوگ پکاریں: