اسرائیل اپنے قیدیوں کی جانوں پر کیوں کھیل رہا ہے جواں؟؟

اسرائیل اپنے قیدیوں کی جانوں پر کیوں کھیل رہا ہے جواں؟؟

.

.

.

.

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اب بھی اپنے قیدیوں کی جانوں پر جوا کھیل رہا ہے اور ان کے گھر والوں کے جذبات کی پرواہ نہیں کر رہا۔

 

 

 

ایک بیان میں ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے کل اپنے 3 فوجیوں کو خود قتل کیا، اس نے انہیں رہا کروانے کے بجائے انہیں مارنے پر ترجیح دی، یہ ایک مجرمانہ فعل ہے جو کہ اسرائیل نے ہماری قید میں موجود اپنے لوگوں کے خلاف جاری رکھا ہوا ہے ۔ ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں موجود اپنے قیدیوں کے بوجھ سے جان چھڑانے کی شدت سے کوشش کر رہا ہے ۔

 

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے آج اعتراف کیا تھا کہ حماس کی قید میں موجود تین اسرائیلی شہری خود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے ہیں۔

 

 

 

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ تینوں اسرائیلی قید سے فرار ہوئے اور اس دوران اسرائیلی فوج نے انہیں حماس کے ساتھی ہونے کے شبہ میں مار دیا۔ واقعے کے خلاف اسرائیل میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

 

 

 

دوسری جانب القسام کی جانب سے وقت ختم ہو رہا ہے کے عنوان سے ایک ویڈیو. بھی جاری کی گئی ہے جس میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والے اسرائیلی قیدیوں کو دکھایا گیا ہے ۔ فلسطینی مزاحمتی فورسز کے بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج پر جوابی حملوں میں تیزی آگئی ہے ۔

 

 

 

القسام اور القدس بریگیڈز نے مختلف کارروائیوں میں راکٹوں، مارٹر گولوں اور اسنائپر رائفلز سے حملے کر کے متعدد صیہونی فوجی ہلاک کر دیے۔

 

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top