خواجہ غریب نواز چشتی پر بہتان:ہندوستانی مسلمانوں اور ان کی تنظیموں سے ایک ضروری اپیل

خواجہ غریب نواز چشتی پر بہتان:
ہندوستانی مسلمانوں اور ان کی تنظیموں سے ایک ضروری اپیل

.

 

.

.

.

اللہ کے ولی حضرت خواجہ غریب نواز چشتیؒ پر بہتان تراشی و بدزبانی کےخلاف آج ۳ دن سے ہم مسلسل مہم چلا رہےہیں،
الحمدللہ آج تیسرے دن یہ موضوع ایک مسئلے میں تبدیل ہوکر ٹرینڈنگ ٹاپک بن چکاہے، اس قضیے کی سمت لوگ بیدار ہوگئے ہیں اور آواز اٹھا رہےہیں،

 

 

 

 

اب آپ سے اتنی اپیل ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں اس ھندوتوا عورت کےخلاف قانونی کارروائی شروع کریں، اپنے اپنے محلہ، شہر اور سوسائٹی کی تنظیموں کےذریعے پولیس اسٹیشنوں اور کلکٹریٹ پر تحریری شکایت درج کرائیں، اور پھر انہیں ایف۔آئی۔آر میں تبدیل کرائیں، جہاں ممکن ہو وہاں احتجاج بھی کریں۔

 

 

 

یہ عورت ہمیشہ مسلمانوں کےخلاف نفرت بھڑکاتی رہی ہے لیکن اس دفعہ اس نے اللہ کے ولی پر زناکاری کا بہتان لگایا ہے جو اس کے نفرتی تابوت میں کیل ثابت ہونا چاہیے ورنہ یہ عورت سابقہ نوپور شرما کی طرح خدانخواستہ اولیاءاللہ کےبعد ناموسِ رسالت پر بھی بدزبانی کرےگی۔

 

 

 

سلطان الاولیاء حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری ؒ اللہ کے ولی اور مقرب بندوں میں سے تھے ایسی عظیم ہستی پر بدکاری اور قتل و غارت کے الزامات برداشت کرنا مسلمانوں کی روحانی موت کا سبب ہوسکتا ہے، آواز اٹھائیے

 

.

.

✍: سمیع اللہ خان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top