فلسطینی مغویوں کیساتھ اسرائیلی فوج کا شرمناک سلوک ، ویڈیو وائرل

فلسطینی مغویوں کیساتھ اسرائیلی فوج کا شرمناک سلوک ، ویڈیو وائرل

 

 

 

.

.

.

اسرائیلی اور فلسطینی میڈیا نے ایسی ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں اسرائیلی فوج کی حراست میں موجود متعدد فلسطینی شہریوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر چند ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے درجنوں فلسطینی شہریوں کو شدید سردی میں کپڑے اتار کر ان کی آنکھوں پر پٹی اور ہاتھوں کو باندھ کر کھلے مقامات پر بٹھایا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ناصرف اغوا فلسطینیوں کو کھلے مقامات پر بٹھایا بلکہ انہیں کپڑوں کے بغیر ہی ٹرکوں میں اسرائیل بھی منتقل کیا۔ زیر حراست فلسطینیوں کا تعلق غزہ کے مختلف علاقوں سے ہے جن میں بزرگ اور نوجوانوں کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔

 

 

 

یہ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد حماس کے سیاسی ونگ کے ایک رکن اسامہ حمدان مذمت کی جبکہ اغوا
نے معصوم فلسطینی شہریوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کی بد سلوکی کی کیے جانے والے فلسطینی شہریوں کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے بتایا کہ ان کا حماس یا
کسی دوسرے گروپ سے کوئی تعلق ہے ۔

 

 

 

 

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان سے جب ان تصاویر اور ویڈیوز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے دعوی کیا کہ دہشت گرد ہتھیار ڈال رہے ہیں ۔

 

 

تاہم ، لندن کے ایک خبر رساں ادارے نے تصدیق کی کہ تصاویر میں نظر آنے والے فلسطینی قیدیوں میں اُن کا نامہ نگار بھی شامل ہے جو غزہ میں اپنی صحافت کے فرائض سر انجام دے رہا تھا ۔

یہ ویڈیوز دیکھنے کیلیے اس لنک کو ایکس ( ٹوئٹر ) ایپ میں یا گوگل کروم و غیرہ براؤزر میں کھولیں

👇👇👇

https://x.com/trtworld/status/1732875156102504506?s=20

https://x.com/RamiJarrah/status/1732775829585711143?s=20

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top