کیا چار دن کا جنگی وقفہ اگلے مرحلے کی جنگی تیاری کیلیے ہے؟؟

کیا چار دن کا جنگی وقفہ اگلے مرحلے کی جنگی تیاری کیلیے ہے؟؟

.

.

.

 

.

چار دن کا جنگی وقفہ اگلے مرحلے کی جنگی تیاری کیلیے ہے : اسرائیلی فوجی ترجمان
اسرائیل نے حماس کے ساتھ چار دن کی جنگ بندی کو اپنے پچاس یر غمالیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا
ہے۔ یہ بات اسرائیلی فوج کے چیف ترجمان ڈینئیل ہمگاری نے جمعہ کے روز کہی ہے ۔ ایک بریفنگ کے دوران چیف ترجمان رئیر ایڈمرل کا ان چار دنوں کے لیے کہنا تھا اسرائیلی فوج اپنی تیاری مکمل کرے گی اور اگلے مرحلے کے لیے خود کو تیار کرے گی ان کی یہ معمول کی بریفنگ تھی ۔
خیال رہے اسرائیلی جنگی کا بینہ کے ایک رکن بھی یہی عندیہ دے چکے ہیں کہ وقفے کے بعد بھی جنگ حماس کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔
حماس نے سات اکتوبر کے غیر معمولی طور پر حیران کر دینے والے حملوں کے بعد بھی اسرائیل کی امریکی حمایت یافتہ فورسز کو مسلسل غیر معمولی مزاحمت دکھائی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top