اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں : اسماعیل ہنیہ

اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں :
اسماعیل ہنیہ

.

..

.

 

 

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رہنما حماس اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی کے بارے میں اپنا موقف ثالثوں اور قطر کے بھائیوں تک پہنچا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے عارضی معاہدے کے تحت ابتدائی 5 روز میں زمینی حملے بند اور فضائی حملوں کو کم کیا جائے گا جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت 300 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔ دوسری جانب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ رات مغربی کنارے میں بمباری لی۔ اسرائیلی کی جانب سے نو سیرت پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 17 افراد شهدی ہو گئے ۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک اسپتالوں اور طبی مراکز پر 335 حملے کر چکا ہے ۔

 

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top