مسلم پرسنل لا بورڈ احتجاج: ہولی کے بعد 17 مارچ کو،
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنے دھرنے کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابقہ 13 مارچ کے بجائے اب احتجاج کا دن 17 مارچ 2025ء کو دہلی میں جنتر منتر کے نام سے رکھا گیا ہے۔ ہولی کی وجہ سے اس تاریخی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی ہے، تاکہ شرکاء کو مکمل تیاری کا موقع مل سکے اور احتجاج میں بھرپور شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

اس موقع پر مسلم پرسنل لا بورڈ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وقف ترمیمی بل، جو وقف املاک کو تباہ اور ہڑپنے کی سازش پر مبنی ہے، اسے مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے مطابق، تمام دینی و ملی جماعتیں اور ملک کے تمام انصاف پسند لوگ اپنے جمہوری اور دستوری حقوق کا استعمال کرتے ہوئے سیکولر سیاسی پارٹیوں، این ڈی اے کی حلیف جماعتوں اور ملک کے ضمیر پر دستک دینے کے لیے اس احتجاج کا حصہ بنیں گے۔
متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ اس اہم تبدیلی کے بارے میں اپنی معلومات تازہ رکھیں اور براہ کرم اس پیغام کو اپنے واٹس ایپ گروپس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بروقت اطلاع حاصل کر سکیں اور احتجاج میں شرکت کے لیے مناسب وقت پر پہنچ سکیں
مکمّل تفصیل آپ مسلم پرسنل لا بورڈ کے آفشیل ٹیوٹر اکاؤنٹ پر ملاحظہ کریں
👇👇👇👇
https://x.com/AIMPLB_Official/status/1899459579135848755?t=nyIK8Ol7k6EVnAHyBywvXg&s=19