ایران کب تک اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے ؟ امریکی میڈیا نے بتا دیا

ایران کب تک اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے ؟ امریکی میڈیا نے بتا دیا

.
.
.
.
حماس سر براہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور امریکی میڈیا کے مطابق ایران کل تک اسرائیل پر حملہ کر سکتا

ہے ۔ تہران میں بدھ کی علی الصباح حماس سر براہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے واقعے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے ہوتے جا رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل اور ایران میں کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے ۔
اس صورتحال کے مد نظر امریکی میڈیا نے امریکا اور اسرائیل کے حکام کے خدشے کو رپورٹ کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ ایران کل (پیر) تک اسرائیل پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ حملہ صبح سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور حزب اللہ دونوں اپنے فوجی منصوبوں کو حتمی بناے اور سیاسی سطح پر ان کی منظوری پر کام کر رہے ہیں ۔
دوسری جانب سر براہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل کو ریلا مشرقی وسطیٰ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے پر بات کریں گے ۔
امریکی صدر جو بائیڈن سے جب اس بارے میں سوال پوچھا گیا کہ کیا ایران جوابی حملے سے دستبردار ہو جائے گا ؟ تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں ۔
اسرائیل سے انتقام ! ایران نے اقوام متحدہ کو خبر دار کر دیا
.

.

بشکریہ :-کشکول حجازی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top