دہلی الیکشن میں بھاجپا کی جیت: کون ہے اصل ذمہ دار؟
دہلی میں بھاجپا کی جیت میں اسدالدین اویسی اور مجلس کا دور دور تک کوئی رول نہیں ہے ۔
دہلی میں بھاجپا جیت کے قریب ہے، اس کی وجہ صرف اور صرف عام آدمی پارٹی اور کانگریس کی آپسی لڑائی ہے۔
اسدالدین اویسی اور مجلس کا دہلی میں بھاجپا کی جیت میں دور دور تک کوئی رول نہیں ہے ۔ یہ سیکولر ہندوؤں کی نوراکشتی کا رزلٹ ہے۔
اسی وجہ سے ہریانہ میں بھی کانگریس ہاری تھی۔
دہلی الیکشن میں یہ بات بالکل صاف ہے کہ کانگریس کے ووٹ عام آدمی پارٹی نے کاٹے ہیں اور عام آدمی پارٹی کے ووٹ کانگریس نے کاٹے ہیں ایسے میں بھاجپا کی جیت پر ان برہمنوں اور بنیوں کو چھوڑ کر ایم آئی ایم کو الزام دینا سراسر غلط ہے۔
کانگریس اور کیجریوال یہ دونوں پارٹیاں انڈیا الائنس میں ہونے کےباوجود آپس میں اتحاد نہیں کرتی ہیں اور کئی صوبوں میں ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑ کر بھاجپا کو فائدہ پہنچاتی ہیں ۔
عام آدمی پارٹی کی بنیاد سنگھیوں نے رکھی ہے اور عام آدمی پارٹی کی لیڈرشپ آج بھی آر ایس ایس کے تھنک ٹینک سے مربوط رہتی ہے، عام آدمی پارٹی اور کانگریس ریاستی انتخابات میں بہت چالاکی سے ایسا کھیل کھیلتے ہیں جس میں درپردہ ان کے سودے اور منصوبے ہوتے ہیں،
ٹی وی اسکرینوں اور موبائل پر نظر آنے والی جنگیں جمہوریت کے تہوار کا لڈو کھانے والوں کو بیوقوف بنانے کے لیے ہوتی ہیں ورنہ کئی الیکشن تو یوں بھی ہوتے ہیں جن میں بڑی اپوزیشن پارٹیاں اپنے اپنے کاموں، بزنس ڈیل اور اٹکے ہوئے کاروباری منصوبوں کو پاس کرانے کے بدلے بھاجپا کو بیچ دیتے ہیں ۔ بھاجپا کو جیت دلانے والی پچ پر یہ سیکولر پارٹیاں بیٹنگ کرتی ہیں اور اندر سے ان کے ہزاروں کروڑ کے کاروباری کام حل ہو جاتے ہیں، شکست پر ناٹک کرتے ہیں اور بعد میں ای۔وی۔ایم کے نتائج کو قبول کرکے اپنی اپنی جگہ بیٹھ جاتے ہیں ۔ اور پھر عوام۔کو مزید بیوقوف بنانے کے لیے ای۔وی۔ایم کا رونا روتے ہیں لیکن کوئی بھی سیکولر ہندو لیڈرشپ ایک وی ایم مشینوں کے خلاف سڑکوں پر نہیں آتی۔
سیکولر ازم اور جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کو جتنا بیوقوف کانگریس اور عام آدمی پارٹی جیسی سیکولر پارٹیاں بناتی ہیں اتنا بی جے پی نہیں بناتی۔
ان دونوں پارٹیوں کو اگر دہلی میں جیتنا ہوتا یا ان کا مقصد بھاجپا کو روکنا ہوتا تو یہ آپس میں اتحاد کرکے آسانی سے جیت جاتے۔ اور بھاجپا کو روک دیتے، لیکن جب دوکان چلانے والوں کو ہی دلچسپی نہیں اور وہ اعلیٰ سطحی سودے بازی کے ذریعے بھاجپا کو جیت دلا رہے ہیں تو آپ کیوں اپنا خون جلاتے ہیں ۔
دہلی الیکشن میں بھاجپا کی جیت میں اسد اویسی اور ان کی پارٹی کا دور دور تک کوئی رول نہیں یہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی مکاری اور غداری کا نتیجہ ہے ۔ جتنی جلدی یہ حقیقت آپکو سمجھ میں آئے گی آپکی صحت اتنی زیادہ بہتر ہوگی اور جمہوریت کے اس ڈرامائی وائرس سے آپکی جلد محفوظ رہےگی۔