"کولکاتا ڈاکٹر قتل کیس میں چونکا دینے والا انکشاف: کیا اسپتال کے اندرونی لوگ ہی قاتل ہیں؟
.
.
.
کولکاتا ڈاکٹر ریپ اور قتل کیس میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کے والدین نے سی بی آئی کو اس معاملے میں کئی انٹرن اور ڈاکٹروں کے ملوث ہونے کے بارے میں بتایا ہے۔ کولکاتا ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی کیس کی جانچ کر رہی ہے
کولکاتا ڈاکٹر ریپ، قتل کیس: کئی انٹرنز اور ڈاکٹر ملوث، والدین نے سی بی آئی کو بتایا
کولکاتا ڈاکٹر ریپ، قتل کیس: کئی انٹرنز اور ڈاکٹر ملوث، والدین نے سی بی آئی کو بتایا ((ANI))
کولکاتا: کولکاتا میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کے ایک اہم پیش رفت میں متاثرہ کے والدین نے سی بی آئی کو بتایا ہے کہ اس جرم میں اسپتال کے کئی انٹرن اور ڈاکٹر ملوث ہو سکتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ والدین نے مرکزی ایجنسی کو ان لوگوں کے نام بھی فراہم کیے ہیں جن پر انہیں شبہ ہے کہ وہ ان کی بیٹی کے قتل میں ملوث ہیں۔