"چھاوا فلم: 3 بڑی وجوہات کیوں یہ مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ ہے”

(چھاوا فلم) اب چھاوا نامی فلم میں دکھایا جارہا ہے کہ اورنگ زیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ نے چھترپتی شیواجی مہاراجہ پر سنگدلانہ ظلم کیا تھا،
اور جذباتی طور پر ایسے اشتعال انگیز انداز میں یہ سب دکھایا جارہا ہے کہ دیکھنے والے ہندو مسلمانوں کے خلاف نفرت کرنے لگیں اور دنگے فساد بڑھنے لگیں۔
حد یہ ہےکہ چھوٹے چھوٹے اسکول کے بچوں کو ہندو اسکول انتظامیہ خود یہ فلم سنیما گھروں میں لے جاکر دکھا رہی ہے، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ بچے آگے چل کر مسلمانوں کے خلاف کیا کچھ کریں گے ؟ جب عمر کے اسی حصے میں انہیں ایسی نفرت دکھائی جائے گی تو ان کی نفسیات کیسی ہو جائے گی ؟
خود ملک کا وزیراعظم نریندر مودی ایسی فلم کا پرچار کررہا ہے ۔ اس کا انجام کیا ہوگا؟
جب سے بھاجپا اقتدار میں آئی ہے بھارت کی فلم انڈسٹری کے ہندوؤں نے اپنا ہندوتوا چہرہ ظاہر کرنا شروع کردیا اور ایک کے بعد ایک مسلسل مسلمانوں کو بدنام کرنے والی ان کے خلاف ہندوؤں کو بھڑکانے والی ان کی تحقیر پر مبنی فلمیں بنائی جارہی ہیں ۔
کشمیر فائلس سے لےکر کیرالا اسٹوری تک اور اب یہ چھاوا ۔ یہ فلمیں ہندو عوام کو بہت بری طرح مسلمانوں سے دشمنی پر اُکسا رہی ہیں !
ریاستی مشنریاں ان فلموں کو روکنے کی بجائے انہیں پروموٹ کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں یہ فلمیں مزید تباہی پھیلا رہی ہیں ۔
ایسے نفرتی پروپیگنڈوں کا جواب اسی زبان میں دینا پڑےگا اس کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، بھارتی مسلمانوں کو ایک ایسی فلم انڈسٹری کی ضرورت ہے جو حقیقی کشمیر فائلس اور سچی کیرالا اسٹوری کو فلما سکے اور اورنگزیب عالمگیر اور شیواجی کی حقیقت لوگوں کو دکھا سکے۔ یہ کام مسلمانوں کی قیادت کو پچاس سالوں پہلے کرنا چاہیے تھا لیکن اب تک شروع نہیں کیا جا سکا ہے دیکھتے ہیں کب تک ہوتا ہے !
✍️: سمیع اللہ خان