اشاعت العلوم اکل کواں پر پولیس کا دھاوا: 3 علما نشانے پر، 1 گرفتار
اکل کوا، مہاراشٹر: مہاراشٹر پولیس نے جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا پر دھاوا بولتے ہوئے شیخ خالد بن ابراہیم یمنی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان پر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مولانا غلام وستانوی اور مولانا حذیفہ وستانوی کی تلاش جاری
ذرائع کے مطابق، پولیس مولانا غلام وستانوی دامت برکاتہم العالیہ اور مولانا حذیفہ وستانوی دامت برکاتہم العالیہ کو بھی تلاش کر رہی ہے۔ یہ دونوں حضرات ہندوستان میں تعلیمی و دینی خدمات کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
آپ اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں👇👇👇👇
) امت مسلمہ میں تشویش، دعا کی اپیل
جامعہ اشاعت العلوم ایک نامور دینی ادارہ ہے، جہاں سے ہزاروں طلبہ نے دینی تعلیم حاصل کی ہے۔ ان علما کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، اور اس صورتحال نے امتِ مسلمہ میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ جامعہ اشاعت العلوم اور ان علمائے کرام کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ خیر و عافیت کا معاملہ فرمائے۔
یہ معاملہ مزید تحقیقات کا متقاضی ہے، اور امتِ مسلمہ کی نظریں اس کیس کی پیش رفت پر مرکوز ہیں۔ امید ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔