پیغمبر اسلام کے شہر مدینہ منورہ میں بھی سنیما گھر کا افتتاح کر دیا گیا
.
.
.
.
معروف برطانوی کمپنی ایمپائر سنیاز لمیٹڈ نے سعودی عرب کے سب سے مقدس اور پیغمبر اسلام ان کے پاک شہر مدینہ منورہ میں اپنے پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مدینہ کے الراشد مال میں کھلنے والے اس سنیما گھر میں 10 سکرینیں، 764 نشستیں اور بچوں کے لیے تھیٹر اور کھیل کی جگہ کی سہولت موجود ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ان دنوں شدت پسندانہ روشن خیالی کے دوش پر سوار ہو کر اعتدال اور روشن خیالی کی اپنی تشریح کے مطابق اصلاحات کے نام سے ملک میں کچھ اس طرح کی تبدیلیاں متعارف کرا رہا ہے جن کے باعث اسلام اور وحی کی سر زمین پر اسلام ہی اجنبی بن کر رہ گیا ہے
یہ سعودی عرب میں اس کمپنی کے زیر انتظام چلنے والا 10 واں سنیما گھر ہے ۔ ایمپا پر سنیماز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نینو حداد نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ میں ایمپائر سنیما کی شاخ کا کھلنا کمپنی کی تاریخ کا اہم قدم ہے اور کا
ہم مملکت میں اپنی موجودگی کا دائرہ مزید وسیع کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی جدید سٹیٹ آف دی آرٹ آلات سے لیس سنیما گھر نہ صرف مدینہ کے رہائشیوں اور سیاحوں کو تازہ ترین فلمیں دیکھنے کا موقعہ فراہم کرے گا بلکہ یہ سعودی حکومت کے اس شعبے کو فروغ دینے کے وژن سے بھی بالکل ہم آہنگ ہے۔
مملکت نے حالیہ چند برسوں میں انٹرٹینمنٹ کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔ رواں برس مئی میں حکومت نے کینز فلم فیسٹیول کے دوران فلم سازی کے شعبے کے لیے 100 ملین ڈالر کے فنڈز کا اعلان بھی کیا تھا۔ سعودی عرب کی وزارت تجارت کے حال ہی سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی سنیما انڈسٹری میں 2023 کی دوسری سہ ماہی میں گذشتہ برس کے اس دورانیے کی نسبت 30 فیصد ترقی ہوئی ہے
مدینہ ملٹی پلیکس سعودی عرب میں رواں برس کھلنے والا دوسر ا سنیما گھر ہے ۔ اس سے قبل ریاض میں اس کمپنی نے سنیما گھر کا افتتاح کیا تھا۔ اس وقت سعودی عرب میں ایمپائر سنماز کی 112 سکرینوں سے فلم بین محفوظ ہو رہے ہیں۔