راکھی ساونت کو پولیس نے گرفتار کر لیا
.
.
ممبئی : مشہور اداکارہ راکھی ساونت کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف ایک اور اداکارہ شارلن چوپڑا نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے لئے ایف آئی آر درج کی۔
راکھی اور اس کے شوہر عادل خان درانی آج ایک ڈانس اکیڈمی کا افتتاح کرنے کے لئے آئی تھیں جب انبولی پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ ممبئی کی شیشن کورٹ نے ان کے عرضداشت کو کل رد کیا تھا۔