آپس کے معاملات سدھارنے کے لیے کتنی زبردست ہیں قران حكيم كى یہ نو باتیں ، کاش ہم اسے اپنے عمل میں لائیں.
.
.
1 – فتبينوا :
کوئی بھی بات سن کر پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو. کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کو انجانے میں نقصان پہنچ جائے.
2 – فأصلحوا :
دو بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو. تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں.
3 – وأقسطوا :
ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. الله کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے.
4 – لا يسخر :
کسی کا مذاق مت اڑاؤ .. ہو سکتا ہے کہ وہ الله کے نزدیک تم سے بہتر ہو
5 – ولا تلمزوا :
کسی کو بے عزّت مت کرو
6 – ولا تنابزوا :
لوگوں کو برے القابات (الٹے ناموں) سے مت پکارو
7 – اجتنبوا كثيرا من الظن :
برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرے میں آتے ہیں.
8 – ولا تجسَّسُوا :
ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو
9 – ولا يغتب بعضكم بعضا :
تُم میں سےکوئی ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے.
(سورہ الحجرات)