موبائل فون ہیک ہونے کی نشانیاں اور بچاؤ کا طریقہ
.
.
اگر کسی کو شبہ ہے کہ اس کا موبائل ہیک ہو گیا ہے تو نیچے بتائی گئی نشانیاں اپنے فون میں تلاش کرے
1 کریش ہونا: اگر آپ کا فون کثرت سے کریش ہو رہا ہے اور آپ کو اسے چلانے میں وقتی طور پر مشکل پیش آتی ہے تو سمجھیں کچھ گڑ بڑ ہے۔
2 فون کا اچانک بہت زیادہ سست ہو جانا یعنی کسی بٹن کو دبایا جائے یا سائٹ وغیرہ کھولی جائے اور وہ اس وقت سے زیادہ وقت لے، جو اس کا سٹینڈرڈ ٹائم ہے تو ہیکنگ کا خدشہ ہو سکتا ہے۔
3 اسی طرح ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ایپلی کیشنز مسائل شروع کر دیں اور بند ہو کر دوبارہ کھلنے لگیں اور جب ان سے نکلنے کی کوشش کی جائے تو وقفے وقفے کے لیے موبائل ہینگ ہونے لگے تو یہ بھی ہیکنگ کی علامت ہے۔
4 انٹرنیٹ پیکیج کا جلد ختم ہونا: ہیکنگ کی سب سے اہم علامت یہ ہے کہ انٹرنیٹ کی کھپت بڑھ جاتی ہے اور پیکیج جلد ختم ہونا محسوس ہوتا ہے۔
5 عجیب و غریب ایپلی کیشنز: اگر آپ کے فون پر ایسی عجیب و غریب ایپس نظر آ رہی ہیں جو آپ نے انسٹال نہیں کیں تو یہ بہت سنجیدہ بات ہے، فوری طور پر جانچ پڑتال شروع کریں اور اپنا ڈیٹا بچانے کا انتظام کریں۔
6 پوشیدہ ایپلی کیشنز: ضروری نہیں کہ آپ کے فون پر نئی ایپلی کیشنز آ گئی ہیں وہ دکھائی بھی دے رہی ہوں اس لیے ضروری ہے کہ وقتاً فوقتاً ایپس کو چیک کرتے رہیں۔
ہیکنگ پر کیا کیا جائے؟
اگر آپ کو فون میں وہ تمام نشانیاں مل رہی ہیں جو اوپر بتائیں گئی ہیں اور آپ کو یقین ہو گیا ہے کہ فون ہیک ہو گیا ہے تو فوری طور پر فون پر موجود سٹور کے ذریعے سکیورٹی ایپلی کیشنز میں سے کسی ایک کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔