دہلی کے لال قلعہ سے راہل کی للکار:بھارت میں مودی کی نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی کی حکومت 

دہلی کے لال قلعہ سے راہل کی للکار:بھارت میں مودی کی نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی کی حکومت 

.

.

نئی دہلی (ایجنسی) بھارت جوڑو یا ترا کے لیڈر راہل گاندھی نےگذشتہ روزنئی دہلی میں قدم رکھا۔ انڈیا ٹوڈے نیوز ایجنسی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یا ترا کا دہلی میں عوام نے پر جوش خیر مقدم کیا۔ خبروں کے مطابق لال قلعہ دہلی سے عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے موجودہ حکومت کوللکارا۔

 

 

 

 

لراہل نے اپنی تقریر میں مودی سرکار کے دور میں عوام کو درپیش مشکلات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں بھارت میں مودی سرکار نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی کی حکومت کا غلبہ ہے۔ موصوف نے کہا کہ پاکٹ مار چور چوری کرنے سے پہلے اپنے شکار کی توجہ بناتے ہیں، بالکل اسی طرح مودی سرکار ہندو مسلم نفرت کا پروپگندہ کرتے ہوئے ملک کے سنگین مسائل سے عوام کی توجہ ہٹا رہے ہیں۔ آپ نے کہا کہ بھارت جوڑ و یا ترا ایسی نفرت ختم کرنے کے مقصد سے ہی ملک بھر میں سرگرم عمل ہے۔ تازہ خبروں کے مطابر ادا کرہ کمل حسن بھی بھارت جوڑ ویا ترا میں شامل نظر آئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top