سعودی عرب میں امتحان ہال میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی
.
.
سعودی عرب کی حکومت نے امتحان ہالز میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹرینگ ایویلیوایشن کمیشن نے اعلان کیا کہ طالبات کو امتحانات کے دوران عبایا پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ای ٹی ای سی نے کہا کہ طالبات کو اب امتحان ہال کے اندر اسکول یونیفارم پہننا چاہئے ۔ اس نے مزید کہا کہ بھی ڈریسیر عوامی شائستگی کے ضوابط کے مطابق ہونے چاہئیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں سال 2018 میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اب عبایا کو قانونی طور پر نافذ نہیں کیا جائے گا، حالانکہ مملکت میں خواتین کی ایک بڑی تعداد انہیں پہنتی رہتی ہے۔ اب سعودی انتظامیہ نے اس کے امتحان بال میں پہن کر آنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔