بچوں کو فون دے کر بہلانا ان کے رویوں میں مسائل کا سبب بن سکتا ہے

بچوں کو فون دے کر بہلانا ان کے رویوں میں مسائل کا سبب بن سکتا ہے

.

 

 

.
مشیگن : ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ضد کرتے بچے کو فون دے کر بہلا نا مستقبل میں ان میں رویوں کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے محققین کا کہنا ہے کہ غصے میں چیتے بچے کو ڈیجیٹل ڈیوائس دے کر فوری طور پر چُپ تو کرایا جاسکتا ہے لیکن یہ طریقہ اپنے اندر طویل مدتی مسائل رکھتا ہے۔ امریکا کی یو نیورسٹی آف مشیگن کی محققین کی ٹیم نے تحقیق کے لیے 422 والدین اور ان کے تین سے پانچ سال کے درمیان بچوں کا انتخاب کیا۔ سائنس دانوں نے والدین سے پوچھا کہ وہ بچوں کو بہلانے کے لیے فون یا آئی پیڈ جیسے ڈیجیٹل آلات کا کتنا استعمال کرتے ہیں اور کیا انہوں نے بچوں میں گزشتہ چھ ماہ سے زائد کے عرصے کے اندر جذباتی یا رویے کے مسائل کی علامات کا مشاہدہ کیا ہے۔ ان علامات میں اداسی سے خوشی کے درمیان جذبات کی فوری منتقلی ، مزاج یا احساسات میں فوری تبدیلی اور انتہائی فعلیت شامل ہیں ۔
جرنل جاما پیڈیاٹرک میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتائج میں بچوں کو بہلانے کے لیے ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال اور جذباتی نتائج کے درمیان تعلق سامنے آیا جس بالخصوص چھوٹے لڑکوں میں زیادہ تھا۔ ان مسائل نے ان بچوں کو بھی زیادہ متاثر کیا جو پہلے ہی غیر معمولی فعلیت یا رویوں میں شدید بدلاؤ میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے یہ بچے مزید شدت سے رو عمل دیتے ہیں۔ متقین نے بتایا کہ والدین کو بچوں کو بہلانے کے لیے فون یا آئی پیڈ کے استعمال کے بجائے حواس خمسہ پر مبنی سرگرمیاں جیسے کہ ٹیمپولین پر چھلانگیں لگوانا نظمیں سنانا یا کتابوں کو دیکھنا، کرانی چاہیئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top