آزاد صحافت کا ایک قلعہ این ڈی ٹی وی بھی ڈھا دیا گیا
شکیل رشید (ایڈیٹر ٫ ممبئی اردو نیوز)
جب کچھ لوگ کسی حکومت یا حکومتوں کے کرپشن ، بدعنوانی ، فرقہ پرستی ، ناانصافی اور ظلم و جبر کے خلاف آوازیں اٹھاتے ہیں ، ان کے جھوٹ کا سچ بول کر پردہ فاش کرتے ہیں ، اور طاقتور عناصر کی دھمکیوں اور بیجا مقدموں کے خوف سے اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹاتے ہیں ، تب ان کی زبانیں بند رکھنے کے لیے ، حکومت یا حکومتیں اُن کے قدموں تلے سے اُس پلیٹ فارم کو ہی ، جس پر کھڑے ہوکر وہ سچ بولتے ہیں ، کھینچ لینے کی کوشش کرتی ہیں ۔