ٹویٹر اب اپنے صارفین کو پیسے کمانے کا یوٹیوب سے بہتر طریقہ فراہم کرے گا
.
ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹ کو بہتر بنانے کیلئے نئی تجاویز ان کے پروگرام کو ٹویٹ ٠ء٢ کا نام دیا گیا نئی بھرتیوں کا بھی امکان
.
.
سان فرانسسکو: اب جبکہ ٹویٹر کا ۲۵ فیصد عملہ ملازمت چھوڑ کر جاچکا ہے، اسکے نئے مالک ایلون مسک نے ٹویٹر کو مزید بہتر بنانے کیلئے چند نئی تجاویز پیش کی ہیں ساتھ ہی یہ اعلان کیا ہے کہ ٹویٹر اپنے صارفین کو پیسے کمانے کا یوٹیوب سے بہتر طریقہ فراہم کرے گا۔ مسلک کی ان تجاویز کو ٹویٹر ۲۰۰ کا نام دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ایلون مسک کو مزید پروگرامر اور انجینئروں بھرتی کرنے ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ٹویٹر نے مختلف اکاؤنٹ کیلئے رنگوں کے کوڈ، اشتہارات کو درست صارف تک پہنچانے کی حکمت عملی اور ویب سائٹ میں ٹو میں شامل کرنے کے بہتر آپشن بھی پیش کئے تھے۔ لیکن ایلون مسک نے اپنے نئے منصوبوں کو واضح انداز میں پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ اب ٹویٹر پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور اوسطاً ہر صارف ۳۱ منٹ ۳۰ سیکنڈ ٹویٹر پر صرف کر رہا ہے۔ جہاں تک نئے صارفین کا سوال ہے تو وہ امریکہ کے بجائے دیگر ممالک سے. شامل ہورہے ہیں۔ لیکن ان کے پیش نظر ٹویٹر کو مارکیٹنگ و تشہیر کیلئے استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیو ٹک کیلئے ۸ / ڈالر کی فیس رکھنے کا مقصد دھو کے باز اور غلط اداروں کو بڑے اور معتبر اداروں کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے سے روکنا تھا۔
مسک نے اشتہارات بطور تفریح کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس میں خود کار سیمپلنگ کی سہولت ہوگی۔ دوسری جانب انہوں نے ٹویٹر صارفین کو رقم کمانے کے بہتر طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جو یوٹیوب کے ٤۵ ر اور ۵۵/ فیصد کے مقابلے میں قدرے بہتر ہوگا۔ اس کے بعد انہوں نے خفیہ کاری (اینکرپشن) کے تحت براہ راست پیغامات کا ذکر بھی کیا ہے اور کئی پلیٹ فارم اب اسے اپنا بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایلون مسک نے طویل ٹویٹس پر مزید بات کی جنہیں ٹویٹر نوٹس کا نام دیا گیا ہے جو ڈھائی ہزار الفاظ تک ہوگی۔ ایلون نے ٹویٹر کے ذریعے براہ راست رقم کی ترسیل، خریداری اور بل بھرنے کی سہولت کا بھی تذکرہ کیا۔