معروف صحافی رویش کمار کا این ڈی ٹی وی سے استعفی

معروف صحافی رویش کمار کا این ڈی ٹی وی سے استعفی

.

.
ملک کے مشہور اور میگیسے ایوارڈ یافتہ صحافی رویش کمار نے این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے چینل کو لکھے گئے اپنے ای میل میں اس کی کوئی وجہ تو بیان نہیں کی لیکن کہا کہ ان کا استعفی فوری اثر سے نافذ ہوگا۔ یعنی وہ اب این ڈی ٹی وی کے لئے کوئی شونہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم مودی کے حامی صنعت کار گوتم اڈانی کے ذریعے این ڈی ٹی وی کو خرید لینے کے بعد سے ہی وہاں ہلچل مچی ہوئی ہے اور رویش کا استعفیٰ بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا جارہا ہے۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top