لندن میں قرآن پاک جلانے کی ناکام کوشش کرنے والے پر حملہ

لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے پر ایک راہگیر نے چاقو سے حملہ کر دیا ۔
لندن عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایک بدبخت احتجاج کے نام قرآن پاک کو جلانے کے ناپاک ارادے سے آیا تھا ۔
جس دوران وہ یہ مکروہ حرکت کرنے جا رہا تھا راہگیروں میں سے ایک نے اس پر حملہ کر کے اُسے گرا دیا ۔ راہگیر نے زمین پر گرے بدخت شخص کے ہاتھ سے قرآن لے لیا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی برسات کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدخت شخص کے ہاتھ میں ایک بڑی کتاب ہے جو قرآن پاک ہے اور اس کا کچھ حصہ جل رہا ہے ۔
ویڈیو میں راہگیر کو ملعون شخص پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں بدخت شدید زخمی ہو گیا ۔

پولیس اہلکاروں نے بدخت کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا ۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ پولیس کی جانب سے ملعون اور اس پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی