سدرشن ٹی وی کی تبلیغی اجتماع پر اشتعال انگیز رپورٹنگ

کھار گھر میں پر امن طریقے سے اختتام پذیر سہ روزہ تبلیغی اجتماع کو لے کر جہاں نتیش رانے نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا وہیں آرایس ایس چینل سدرشن ٹی وی نے ملک کے مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی کی ہے۔
سدرشن ٹی وی نے ایکس پر ممبئی کو ملتان بننے سے بچائو عنوان کے تحت ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے ۔ اس میں سدرشن کا اینکر پر دوش چوہانکے کہتا ہوا نظر آتا ہے کہ ممبئی بدل رہی ہے، مسلم بڑھ رہے ہیں ، ہندو گھٹ رہے ہیں، رپورٹ میں دکھایا تھا ہم نے ، وہ علاقے بھی دکھائے تھے ، ہم نے اسپیشل رپورٹ بھی کی تھی ، جو کبھی ہندو اکثریتی ہوتے تھے آج مسلم محلے ہو چکے ہیں ، اور ان محلوں میں اجارہ داری ہے ان کی ، آج یہ ویڈیو بھی دیکھ لیجئے ، من میں بھائی چارے والا شائبہ ہے تو دور ہو جائے گا،

مہاراشٹر کے کھار گھر ریلوے اسٹیشن کی تصویر دیکھ لیجئے ، ایک دو دن پہلے کی ہے ، لاکھوں کی کھچا کچھ بھیڑ ہے ، پائوں رکھنے کی جگہ نہیں ہے ، یہ اجتماع کرنے آئے تھے ، ممبئی کی رفتار پر بریک لگانے آئے تھے ، کہتے ہیں اقلیت میں ہیں ، کہہ رہے ہیں کہ دراندازوں نے ڈیمو گریفی بدل دی ہے ،
مسلمانوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ ہندو گھٹتے جارہے ہیں ، اب ہندو تنظیموں نے کمر کس لی ہے لیکن جاگنا آپ کو بھی پڑے گا سوال ہندو کے وجود کا ہے ۔ اجتماع کے نام پر کبھی کسی سنت کے بیان کو میں لیڈ کر کے ، کبھی وکٹم بن کر تو کبھی مذہبی آتنکی شکل میں ممبئی میں ہم نے جہادیوں کا ننگا ناچ ہوتے ہوئے دیکھا ہے ،
قانون ، انتظامیہ ، حکومت سب ہے لیکن حالات بننے کے بجائے بگڑتے ، خراب ہوتے ہوئے کیوں نظر آرہے ہیں ؟ یہ بات سمجھ نہیں آتی ، لیکن یہ ویڈیو دیکھئیے یہ دیکھ کر مہاراشٹر کی بدلتی ڈیمو گرافی کا اندازہ ہو جائے گا، دنیا بھر کے تمام ملکوں میں جو اجتماع بینڈ ہے وہ لگا تار ممبئی میں اپنی مجلسیں کر رہا ہے ۔
ویڈیو کے دوران کئی ہائی لائٹ بھی سدرشن ٹی وی چینیل پر تھے جس میں اجتماع کی آڑ میں چل رہا ہے جہادی ایجنڈہ ، غزہ ہند کے لیے زمین ہموار کرنا ہے “ شامل ہے۔