بیٹے نے باپ کے تعلقات پر نوجوان خاتون کو چائے کے اسٹال پر قتل کر دیا”

باپ کے ساتھ دوستی کرنے پر بیٹے نے چائے کے اسٹال پر نوجوان خاتون کو قتل کر دیا ، پولیس نے ماں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
کولکتہ میں ای ایم بائی پاس پر سڑک کے کنارے موجود چائے اسٹال پر ایک لڑکے نے نوجوان خاتون پر جان لیوا حملہ کیا ، مبینہ طور پر اس لڑکے کو اس خاتون اور اپنے والد کے غیر ازدواجی تعلقات کے بارے میں علم ہوا تھا جس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا تھا ۔
پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ خاتون کو رات 9 بجے کے قریب پرگتی میدان پولیس اسٹیشن کے قریب بائی پاس ڈھا بہ پر تیز دھار آلے سے شدید زخمی کیا گیا۔
زخمی خاتون کو این آرایس اسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اس کی موت واقع ہو گئی، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے اس قتل کے سلسلے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔
تفتیش کے بعد پولیس کو مزید معلوم. ہوا کہ مذکورہ شخص کی زوجہ ، اس کا بیٹا اور ایک اور 22 سالہ نوجوان شخص خاتون کے قتل سے پہلے ہی اس مقام پر پہنچ چکے تھے ، تینوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس شخص کی بیوی اور بیٹے کو افیئر کا رلم ہو گیا تھا، انھوں نے والد کی کار کو ٹریک کرنے کے لئے جی پی ایس ٹرینگ کا استعمال کیا ، حملے میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والے کو برآمد کر لیا گیا ہے۔
اس قتل نے کولکاتہ میں سیاسی تنازعہ کو بھی جنم دیا ہے ، اپوزیشن مغربی بنگال میں امن وامان کی صورتحال پر سوال اٹھا رہی ہے ۔
بی جے پی کے ریاستی صدر سکانتا محمد ار نے ایکس پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ، انھوں نے الزام لگایا کہ ایک نوجوان خاتون کا تعاقب کیا گیا اور سر عام حملہ کیا گیا ، اس کے باوجود کولکتہ پولیس کچھ کرنے میں ناکام رہی۔