پریاگ راج: مہا کمبھ میں بھگدڑ، درجنوں ہلاک

پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے کے دوران مونی اماوسیہ پر ہونے والی امرت سنان میں شدید بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔
ڈی آئی جی مہا کمبھ ویبھو کرشنا کے مطابق، 25 افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ باقی 5 لاشوں کی شناخت جاری ہے۔ زخمیوں میں سے 36 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ باقی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد برہما مہورت میں امرت سنان کے لیے بے قابو ہو گئی۔ کچھ افراد نے رکاوٹیں توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی لوگ کچلے گئے۔
پولیس نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
90 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
میلے کے علاقے کو نو وہیکل زون قرار دے دیا گیا۔ ضلع کی سرحد پر گاڑیوں کو روک دیا گیا اور شہر میں چار پہیہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
آپ وہاں کے حالات اور لوگوں کی بے بسی کو دیکھ سکتے ہیں
لنک پر کلک کریں 👇👇👇👇
(Video link 1)
……..
(Video link 2)
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔