منور فاروقی نے بھرے مجمع میں ایک مولانا کا اڑایا مذاق
اس ویڈیو میں منوّر فاروقی نے ایک بظاہر عالم نظر آنے والے کا مذاق اڑایا ہے
لیکن سوال یہ ہے کہ وہ عالم صاحب منور فاروقی جیسے انتہائی بیہودہ اور بدتمیز ” کلا کار ” کے پروگرام میں کیوں گئے؟
جب آپ ایسے بدتہذیبی کے علمبردار کےپاس جائیں گے تو دنیا میں آپکی کیا عزت رہ جائے گی ؟
اس ویڈیو میں منور فاروقی نے جس انداز میں ” کنفرم جہنمی” والا طعنہ دیا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ منور فاروقی کے ذہن و دماغ میں علماء کی کتنی عزت ہے؟ اسلام کی کیا تصویر ہے اور جنت و جہنم کا کیا تصور ؟
اب کچھ لوگ کہیں گے کہ ہمیں منور فاروقی تک دین کی دعوت پہنچانا چاہیے، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ منور فاروقی کو سدھارنے کی کوئی کوشش باقی نہیں ہے سمجھانے والوں نے خوب سمجھایا ہے، ہم نے بھی شروعات میں جب منور فاروقی کو سنگھیوں نے نشانہ بنایا تھا تب اس کی بھرپور حمایت کی تھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس آدمی کا دین دھرم اور قبلہ و کعبہ سب کچھ کیمرہ اور شہرت ہے اور مسلمانوں کی تھوڑی حمایت مل جانے کے بعد سے اس کا دماغ تکبر و غرور سے لبریز ہوگیا ہے اور مزاج آسمانوں میں ہواؤں سے باتیں کرتا ہے، اس کو لگتا ہے کہ یہ شہرت کی عیاشی ہی سب کچھ ہے اور دین و اسلام کی باتیں سب مذاق و مضحکہ ہیں اور اس کی شہرت کے آگے دین اور دینیات ہیچ ہیں، لہذا یہ آدمی لبرل ازم کے بھی تمام حدود پھلانگتا ہے،
وقت آئےگا جب اس کو بھی سمجھ آئےگا لیکن ابھی ہم مسلمانوں کو سوچنا اور سمجھنا چاہیے کہ ہمارے نوجوان منور فاروقی جیسے گھٹیا اہداف کے حاملین کے پیچھے کب تک بھاگتے رہیں گے اور اس سے کیا ہی حاصل ہو جائے گا ؟ منور جیسے لوگ ایک خاص ذہنیت کے تحت نوجوانوں کو مذہب کےنام پر استعمال کرکے اپنا کیریئر چمکاتے ہیں اور پھر مذہب کا ہی مذاق اڑاتے ہیں ۔