سیف علی خان پر حملہ: کرینہ کپور کے انکشافات

معروف بالی ووڈاداکار سیف علی خان پر ان کے باندرہ میں واقع اپارٹمنٹ میں حملہ کیا گیا ۔ ان کی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور خان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے دوران حملہ آور نے انتہائی جارحانہ رویہ اپنایا لیکن اپارٹمنٹ میں رکھے زیورات یا کسی قیمتی سامان کو ہاتھ نہیں لگایا ۔
پولیس افسر کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی علی الصبح پیش آیا جب حملہ آور ستخر و شرن بلڈنگ کی بارہویں منزل پر سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں گھس آیا اور ان پر چاقو سے حملہ کیا۔
پولیس افسر نے مزید کہا کہ حملہ آور نے سیف علی خان کی گردن اور دیگر حصوں پر متعدد بار چاقو کے وار کیے ، جس سے انہیں شدید زخمی حالت میں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ان کی فوری طور پر سرجری کی گئی ۔
کرینہ کپور نے بیان میں کہا کہ حملے کے دوران حملہ آور انتہائی پرتشدد تھا لیکن اس نے اپرٹمنٹ میں موجود زیورات کو ہاتھ تک نہیں لگایا ۔
پولیس نے ابھی تک سیف علی خان کا بیان درج نہیں کیا ہے ۔ حملے کے بعد کرینہ کی بہن ، اداکارہ کرشمہ کپور، انہیں کھار میں واقع ان کے گھر لے گئیں ۔
پولیس نے اس حملے کی تحقیقات کے لیے 30 سے زائد ٹیمیں تشکیل وی ہیں لیکن حملہ آور واقعے کے 48 گھنے بعد بھی فرار ہے۔ پولیس حملہ آور کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے ۔ عینی شاہدین کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حملہ آور کی شناخت ممکن ہو سکے ۔
عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس کسی قسم کی معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں ۔
یہ واقعہ شہر میں سکیورٹی کے معاملات پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے ۔ معروف شخصیات کے گھروں میں اس نوعیت کے حملے ، شہری تحفظ کے نظام کی خامیوں کو ظاہر کرتے ہیں ۔ پولیس افسران اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ حملہ آور کس طرح عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا اور سکیورٹی میں کیا خامی رہی ۔