تباہ ہو گیا امریکہ

کیلیفورنیا کے جنگلات میں خوفناک آگ

کیلیفورنیا

امریکا کے شہر کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی زبردست آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ پالیسڈ کے جنگل میں 4 روز قبل آگ لگی تھی۔ آگ قریبی چھ جنگلوں میں پھیل گئی۔جس کی وجہ سے لاس اینجلس میں لگنے والی آگ میں اب تک 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ کیلیفورنیا میں اب تک کی سب سے بڑی آگ ہے۔ گزشتہ 4 روز سے لگنے والی آگ لگ بھگ 40 ہزار ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے۔ جس میں سے 29 ہزار ایکڑ کا رقبہ مکمل طور پر جل گیا ہے اور مزہد علاقہ کی پھیلتی جارہی ہے
فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم تیز ہوائیں اور خشک موسم ان کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

آگ کے باعث ایک لاکھ 80 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، جبکہ مزید دو لاکھ شہریوں کے علاقہ چھوڑنے کا خدشہ ہے۔ کئی مقامات پر آگ بجھانے کے بعد واپس آنے والے رہائشیوں کو صرف راکھ اور تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، کیونکہ امدادی ٹیمیں ابھی تک تمام متاثرہ گھروں کی مکمل تلاشی نہیں لے سکی ہیں۔

آگ سے ہالی وڈ کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، جہاں کئی سلیبریٹیز کے گھر جل گئے ہیں اور متعدد فلمی تقریبات منسوخ یا ملتوی کر دی گئی ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے اور متاثرین کی مدد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔